اسلام و علیکم! آپ تمام مؤمنین و مؤمنات کا شکریہ جنہوں نے اس کوئز مقابلہ میں حصہ لیا ۔ مقبلہ میں حصہ لینے والوں کے حاصل کردہ نمبر نیچے درج ہیں۔
انشاللہ اگلے مرحلے میں آپ کے حاصل کردہ نمبر جمع ہوتے رہے گے۔
Quiz Result | نتائج براۓ کوئز مقابلہ
مقابلہ میں حصہ لینے والے مؤمنین و مؤمنات کے نام اور نمبر درج ذیل ہیں
سوالات کے صحیح جوابات
| مولاۓ متقیان نے کسے مسلمانوں کی ہدایت و رہنماٸ اور رفعت و بلندی کی وجہ قرار دیا؟ |
| جواب: خاندان نبوت و امامت |
|
ابو سفیان بن حرب نے نبی کریم کے دنیا سے پردہ فرمانے کے بعد جب مولاۓ کاٸنات سے خلافت چھیننے اور حضرت علی کی بیعت کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تو مولاۓ متقیان نے اس وقت خلافت کو تشبیہہ دی۔۔۔۔۔
|
| جواب: گدلا پانی |
|
مولاۓ کاٸنات نے کن دلوں کے لیۓ سکون و قرار کی دعا فرماٸ؟
جن کے دل خوف خدا سے خالی ہیں۔ |
| جواب: جن کے دل خوف خدا سے لرزتے ہیں |
|
جناب امیر نے اپنی موجودگی کو کس چیز سے تشبیہہ دی جو اگر پاس ہو تو طلب نہیں ہوتی؟
|
| جواب: پانی سے |
|
درج ذیل آیت قرآن کی کس سورة کی آیت ہے؟
”ان کے جادو کی وجہ سے موسیٰ علیہ السلام کو محسوس ہوا کہ وہ (رسیاں اور لکڑیاں) دوڑ رہی ہیں جس سے وہ (موسیٰ) جی میں ڈرے۔ ہم نے کہا کہ موسیٰ تم کوٸ اندیشہ نہ کرو۔ یقیناَ تم ہی غالب آٶ گے“
|
| جواب: سورة طٰہٰ آیت ٦٦-٦۸ |
|
مولاۓ قسیم الناروالجنة نے کن لوگوں کو شیطان کے بھاٸ قرار دیاہے
|
| جواب: منافقین |
|
”شیطان اولاد آدم کے رگ و پے میں خون کی طرح گردش کرتا ہے۔“ یہ فرمان کس کا ہے؟
|
| جواب: حدیث پیغمبر |
|
منافقین وہ ہیں جو اسلام کا لبادہ اوڑھ کر۔۔۔۔۔
|
| جواب:کفر کو فروغ دیتے ہیں۔ |
|
حضرت موسیٰ رسیوں اور لکڑیوں کو سانپ بن کر دوڑتے دیکھ کر کیوں خوفزدہ ہوۓ تھے؟
|
| جواب: لوگوں کے گمراہی میں مبتلا ہونے کے ڈر سے |
|
مولاۓ کاٸنات نے باوجود مسلمانوں کے اصرار کے اپنے حق کے لیۓ قیام نہیں کیا کیونکہ آپ جانتے تھے کہ ۔۔۔۔۔
|
| جواب: حقیقی مدد گاروں کی تعداد بہت کم تھی |
